Aug ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • اربعین حسینی کے موقع پر عراق میں خصوصی انتظامات

عراق کے وزیر داخلہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی سے متعلق خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے اتوار کے روز اربعین حسینی کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد سیکورٹی کمانڈروں کے ساتھ زمینی فورس کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ عراقی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ ایک کانفرنس میں وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر عراقی وزیر داخلہ نے زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے، سڑکوں پر بھیڑ کی روک تھام اور سیکورٹی افسروں کو فیلڈ میں موجود رہنے پر تاکید کی۔ عراق کے صوبۂ واسط کے گورنر نے بھی کہا ہے کہ اب تک تقریبا ایک ملین زائر مہران سرحد سے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔ اربعین حسینی کمیٹی کے ترجمان بریگیڈیئر مقداد میری نے بائيس لاکھ سے زیادہ زائرین کے عراق میں داخل ہونے کی خبر دی ہے، جن میں سے چھ لاکھ اناسی ہزار زائرین عراق سے واپس اپنے ملکوں کو لوٹ چکے ہیں۔

ٹیگس