Aug ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 71 فلسطینی شہید

طبی ذرائع نے سنیچر کی رات رپورٹ دی ہے کہ مرکزی اور جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں ستر سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جمعے کو شام تک غزہ میں کم سے کم 71عام فلسطینی شہری شہید ہوچکے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے جمعے کی رات بتایا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چالیس ہزار تین سو چونتیس ہوچکی ہے ۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ترانوے ہزار تین سو چھپن ہوچکی ہے۔

فلسطین کی محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح غزہ کے مخلتف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں پچاس فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ اسی کے ساتھ غزہ کے سول ڈیفنس کے ادارے کے بتایا تھا کہ جمعے کو مصطفی حافظ نامی اسکول پر بمباری میں کم سے کم دس افراد شہید ہوگئے تھے۔ غزہ کے سول ڈیفنس نے بتایا کہ اس اسکول میں سات سو فلسطینی پناہ گزین تھے ۔

 

ٹیگس