Aug ۳۱, ۲۰۲۴ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • صیہونی  فوج کے  ٹھکانوں پر حزب اللہ کے بھاری ڈرون اور راکٹ حملے

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو بھاری راکٹ اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے لبنان سے تعلق رکھنے والے کفر شوبا کی مقبوضہ پہاڑی پر واقع رویسات العلم اور السماقہ کے فوجی اڈوں اور اسی طرح  مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بیت ہلل، برانیت، برکہ  ریشا اور کریات شیمونہ  فوجی اڈوں  کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے ایک مختصر بیان میں زور دیا ہے کہ  کہ عظیم اور  ڈٹ جانے والی  فلسطینی قوم کی حمایت میں، اس نے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی دوپہر "برکہ ریشا" فوجی اڈے کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور ہھتیاروں نے ٹارگیٹ کو پوری باریک بینی سے تباہ کیا۔

 ادھر فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب صیہونی اڈے "برانیت" پر ایک بھاری میزائل گرا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ متعدد خودکش ڈرونز سے حملہ کرکے اس نے بیت ہلل چھاونی ميں غاصب صیہونی فوج  کی السہل بٹالین کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا اور مذکورہ ڈرون نے مقررہ اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔

 

ٹیگس