ہلاکت سے پہلے صیہونی قیدیوں کا آخری ویڈیو پیغام
حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے بدھ کی شام ان چھے صیہونی جنگی قیدیوں میں سے جن کی لاشیں گزشتہ دنوں غزہ میں ملی ہیں، دو قیدیوں کا، ہلاکت سے پہلے کا آخری ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شہاب نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ ایک صیہونی قیدی الیکزنڈر لوبنوف غزہ پر صیہونی فوجیوں کی بمباریوں میں اپنی ہلاکت سے پہلے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں کہتا ہے کہ القسام کے افراد نے میری جان بچانے کے لئے اب تک دس بار میری جگہ تبدیل کی ہے۔ لوبنوف نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں مزید کہا ہے کہ میں اسرائیلی کابینہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ تم قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ نہ کرکے ہمیں قتل کردینا چاہتے ہو۔ اسی طرح ایک خاتون صیہونی قیدی کارمیل گات اپنی ہلاکت سے پہلے اس ویڈیو پیغام میں صیہونیوں سے کہتی ہيں کہ مذاکرات کا دروازہ بند ہونے سے روکنے کے لئے مظاہرے جاری رکھیں۔
یہ خاتون صیہونی قیدی اپنے آخری ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو کو مخاطب کرکے کہتی ہے کہ میں اسرائیلی کابینہ اور نتن یاہو سے التماس کرتی ہوں کہ ہمارا مسئلہ پس پشت نہ ڈالیں۔