Sep ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • حماس کی جانب سے جنگ بندی کی نئی تجاویز مسترد

فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کی ضرورت نہیں ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ حماس کے قبول کیے گئے امریکی منصوبے پر رضامند ہوجائے۔
حماس نے کہا ہے کہ فلاڈیلفیا کوریڈور سے فوج نہ ہٹانے کی ہٹ دھرمی سے، نیتن یاہو نے معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم حماس کے خلاف جارحیت کو طول دینے کے لیے مذاکرات کا استعمال کرتے ہیں۔

ٹیگس