Sep ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کے جوانوں کا اسرائیلی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے بعض علاقوں پر حملہ کیا جس کا استقامت کے جوانوں نے منھ توڑ جواب دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا ذرائع نے غرب اردن کے بعض علاقوں پر صیہونی فوجیوں کی یلغار جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

میڈيا ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ غرب اردن کے شہر قلقیلیہ کے کفرسابا محلے میں ایک گھر پر غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا، اسی طرح صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بیت لحم کی زعترہ اور العبیدہ کالونیوں پر بھی حملہ کیا۔

جنوبی الخلیل میں واقع شہر دورا کو بھی صیہونی فوجیوں نے اپنی یلغار کا نشانہ بنایا۔

الجزیرہ ٹی وی نے شمالی غرب اردن کے طوباس شہر میں الفارعہ کیمپ ميں ایک فلسطینی کی شہادت کی خبر دی ہے۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے شمالی الخلیل میں العروب کالونی پر حملہ کیا۔

درایں اثنا کتائب شہداء الاقصی - الفارعہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے الخالد بم سے غاصب صیہونی فوج کا ایک بولڈوزر ناکارہ بنا دیا۔

کتائب شہدائے الاقصی - طوباس نے بھی کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے ان صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب دیا ہے جنھوں نے العین محور کے الفارعہ کیمپ پر دھاوا بولا تھا۔

ٹیگس