Sep ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی حکومت کے کئی کمانڈ سینٹروں اور فوجی اڈوں کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت اور ان کی بہادرانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اور جنوبی لبنان کے دیہی مکانات پر حملوں کے جواب میں کفرمان میں دو سو بیالیسویں آٹلری بریگيڈ اور طبریہ جھیل کے کنارے واقعے اسرائیلی فوج کے یفتاح الیفلیط نامی فوجی چھاؤنی کو درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے بھی "معالیہ گولانی" کی بیرکوں میں آٹھ سو دس قائم "حرمون" بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے جہاں صیہونی فوجی افسران مقیم ہیں۔
حزب اللہ نے "الزاعورہ" بیس میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے کو بھی متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

ٹیگس