Sep ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کی ایک بار پھر جارحیت

جارح صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کے علاقوں پر وسیع حملے کئے ہيں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جنوبی لبنان کے علاقوں جبل الریحان، المحمودیہ اور البقاع غربی کو نشانہ بنایا ہے۔ العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان پر پچاس سے زائد حملے کئے ہیں۔ صیہونی حکومت نے اسی طرح کونین، الزرایہ اور ابوالاسود علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
غاصب اسرائیلی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے سرحد سے تیس کیلومیٹر دور لیتانی ندی کے علاقے میں ٹھکانوں پر بمباری کی۔
جنوبی لبنان پر نسل کش صیہونی حکومت کے حملے اس تناظر میں ہیں کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو جنوبی لبنان میں وسیع پیمانے پر آپریشن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پچھلے چند روز کے درمیان لبنان کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔
صیہونی حکومت کے ان حملوں کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ ہم لبنان کو ایک اور غزہ نہيں بننے دیں گے۔

ٹیگس