Sep ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں صہیونی جاسوسی ادارے موساد کے اڈے کو "قادر 1" بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین الیوم  کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے، تل ابیب کے مضافات میں واقع موساد کے اہم اڈے  کو قادر 1 بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  جس اڈے کو نشانہ بنایا گيا ہے وہ کمانڈروں (حزب اللہ) کو قتل کرنے اور مواصلات اور وائرلیس آلات اور پیجرز کو اڑانے کے منصوبے پر عملدرآمد کا ذمہ دار تھا۔ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے شہر تل ابیب کو لبنان سے راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد تل ابیب، گش دان، نیتانیا اور کچھ دیگر علاقوں میں خطرے  کے سائرن بجائے گئے۔
جب کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے لبنان سے تل ابیب کی طرف ایک میزائل کو فلخان داؤد کے فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کر دیا ہے۔
صہیونی آرمی ریڈیو نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے گیلوٹ بیس کی طرف درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل داغا۔

ٹیگس