Sep ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے بدھ کی رات قادر- 1 بلیسٹک میزائل کی تفصیلات شائع کیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اس شائع شدہ معلومات کے مطابق اس میزائل کا قطر 620 ملی میٹر اور اس کی لمبائی 7665 ملی میٹر ہے۔ اس کا مجموعی وزن 2870 کلوگرام ہے، میزائل وار ہیڈ کا وزن 500 کلوگرام ہے اور اس میزائل کی رینج 190 کلومیٹر ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے بدھ کی صبح زمین سے زمین پر مار کرنے والےقادر -1 بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کو نشانہ بنایا تھا۔ حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کے نواح میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ  کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ نشانہ بنایا گیا مقام ہیڈکوارٹر تھا جو حزب اللہ کے کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ، مواصلات اور وائرلیس آلات اور پیجرز کو اڑانے کا ذمہ دار تھا۔ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مقبوضہ شہر تل ابیب کو لبنان سے میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹیگس