یمن کے امریکی بحری جہازوں پر حملے
یمن کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں امریکا کے تین جنگی جہازوں نیز تل ابیب اور عسقلان کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپوٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں تین امریکی جنگی بحری جہازوں پر حملے کئے گئے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ امریکا کے یہ تینوں جنگی بحری جہاز صیہونی دشمن کی مدد اور پشت پناہی کے لئے مقبوضہ فلسطین کی طرف جا رہے تھے۔
یحیی سریع نے کہا کہ جنگ، دفاع مقدس اور فتح موعود میں آج کی بحری کارروائیاں آپریشن طوفان الاقصی کی حمایت میں اور یمن کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی جارحیتوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ کارروائیاں یمنی بحریہ اور میزائل نیز ڈرون یونٹ نے مشترکہ طور پر انجام دی ہیں اور ان میں تئیس بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے استعمال کئے گئے۔
یحیی سریع نے بتایا کہ ان کارروائیوں میں امریکا کے تینوں جنگی جہازوں پر براہ راست حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم فلسطین اور لبنان کی حمایت میں اپنے حملے بڑھانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔