Oct ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • شام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر مزاحمتی گروہوں کا راکٹوں سے حملہ

مزاحمتی گروہوں نے شمال مشرقی شام میں واقع امریکی فوجی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

سحر نیوز/ ایران: شام کے شمال مشرقی صوبے شدادی کے شہر الحسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈہ جو انتہائی اہم شمار ہوتا ہے اس پر حملے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصانات کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں اور نہ ہی کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

29 اور 22 ستمبر کو بھی مشرقی شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

ادھر شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائيل نے گذشتہ دو دن کے دوران مسلسل دوسری مرتبہ شہری علاقوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت تباہ اور تین افراد شہید ہوگئے ہیں۔

ٹیگس