ایران لبنانی عوام کے ساتھ اپنی پوری طاقت و توانائی کے ساتھ کھڑا ہے: عراقچی
سید عباس عراقجی نے بیروت میں ایران کے سفارت خانے میں لبنان میں ایران کے نمائندہ دفاتر کے اراکین سے گفتگو میں لبنان اور علاقے کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ لبنان میں بیروت پہنچ کر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کی حمایت میں تمام توانائیوں کو بروئے کار لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے موجودہ حالات میں استقامت کے شہداء خاص طور سے تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور ایران کے فوجی مشیر جنرل عباس نیلفروشان کی خدمات کی قدردانی کی۔
انھوں نے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان اور علاقے کی حمایت میں ایران کی جانب سے تمام سفارتی کوششیں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ لبنانی حکام سے ملاقات و گفتگو کی غرض سے آج صبح بیروت پہنچے۔