Oct ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • غزہ پر صہیونی حکومت کا حملہ، رہائشی مکانات تباہ، 8 شہید

صہیونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے رہائشی مکانات کو تباہ کردیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فورسز نے غزہ کے مرکزی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ہونے والے حملوں میں کم از کم 8 شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غزہ سے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ نصیرات کیمپ میں پناہ گزینوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں پر بھی حملے کر رہی ہے۔ ان اسکولوں میں ہزاروں بےگھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اب تک اقوام متحدہ کے 86 فیصد اسکول صہیونی حملوں کا شکار ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب خان یونس سے امدادی تنظیموں نے کہا ہے کہ صہیونی حملوں میں تباہ ہونے والے ملبوں کو صاف کرنے کے دوران 15 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ٹیگس