Oct ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا شام میں ڈرون حملہ متعدد افراد شہید و زخمی

صہیونی فوج نے شام میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسپوتنک کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے شام میں ایک اور جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

 اسپوتنک کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے ڈرون نے حماہ کے جنوبی مضافات میں مسیاف پل کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا ۔ اس دہشت گردانہ کارروائی میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اسپوتنک نے اعلان کیا کہ لبنان کی فضائی حدود سے شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت نے جارحیت کی ہے۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت ان دنوں غزہ، بیروت، یمن اور شام میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہی ہے اور عالمی ادارے بدستور خاموش ہیں۔

 

ٹیگس