Oct ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے کئی صیہونی فوجی اڈوں کو بنایا نشانہ، فرار ہونے والے صیہونیوں کا اپنے گھروں کو واپس لوٹنے سے انکار

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام اور لبنان و لبنانی قوم کے دفاع اور تحریک استقامت کی حمایت میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز کو اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جبکہ حانیتا پر بھی حملہ کیا۔

لبنان کی اسلامی استقامت نے ایک اور بیان میں اعلان کیا ہے کہ المرج صیہونی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ لبنان نے اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کے دیشون توپخانے پر بھی میزائل حملہ کیا اور دلتون فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔

لبنان کی اسلامی استقامت نے اسی طرح یرؤون صیہونی فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا ۔

دوسری جانب مقبوضہ شمالی فلسطین میں سب سے بڑے صیہونی آبادی کے علاقے کریات شمونہ کے میئر نے تاکید کی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے میزائل حملوں سے خائف ہو کر علاقے سے فرار کرنے والے صیہونیوں نے اپنے گھروں کو واپس لوٹنے سے انکار کر دیا ہے اور جو صیہونی جا چکے ہیں وہ اب واپس نہیں آئیں گے۔

کریات شمونہ کے میئر افیخای شتیرن نے کہا ہے کہ کریات شمونہ واپسی کے لئے آمادہ ہونا پڑے گا، پر مبنی مقبوضہ شمالی فلسطین کے صیہونی فوجی کمانڈر کے پیر کی رات کے بیان کے بعد یہ بات صراحت کےساتھ بتا دی جاتی ہے کہ جب تک خطرہ جاری ہے کوئی صیہونی شہری اپنے گھر واپس نہیں لوٹے گا۔

لبنان پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کے ساتھ ہی غاصب صیہونی حکومت نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں پانچ علاقوں کو فوجی علاقہ قرار دیتے ہوئے انھیں بند کر دیا۔ ان علاقوں میں راس ناقورہ، شلومی، حنیتا، کدمیت اور عرب العرامشہ، مقبوضہ شمالی فلسطین کے علاقے الجلیل الغربی کے پانچ ایسے علاقے ہیں کہ جنھیں صیہونی فوج نے بند فوجی علاقے، قرار دیا ہے۔

صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطین کی تحریک استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوج کو مقبوضہ شمالی فلسطین کی طرف مصروف رکھنے اور غزہ کے فلسطینیوں پر دباؤ کم کرنے کی غرض سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور حزب اللہ لبنان کی کارروائیوں کے نتیجے میں مقبوضہ شمالی فلسطین کے بہت سے صیہونی اس علاقے سے راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹنے پر آمادہ نہیں ہیں۔

ٹیگس