دمشق پر صیہونیوں کی فضائی جارحیت، 7 شہید اور متعدد افراد زخمی
Oct ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
شام کی خبررساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ دمشق پر صیہونیوں کے فضائی حملے میں 7 عام شہری شہید اور کم سے کم 11 زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مغربی علاقے المزہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔
صیہونیوں نے مقبوضہ جولان سے دمشق کے "المزہ" رہائشی علاقے کو تین راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات 8 بجے کیا گیا۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، اس حملے مین کئی بچے اور خواتین بھی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونیوں کے اس جارحانہ حملے میں بھاری مقدار میں مالی نقصان بھی ہوا ہے اور آخری اطلاع تک ملبے تلے دبے شہریوں کو بچانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔