Oct ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • دنیا کے مختلف ملکوں میں غزہ اور لبنان کی حمایت میں مظاہرے

یمن، اردن اور ترکیہ کے عوام نے مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: دنیا کے مختلف ملکوں میں غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں یمن کے مختلف صوبوں منجملہ صعدہ، ریمہ، مآرب اور دیگر علاقوں میں آج جمعے کو مظاہرے کئے۔ یمنی عوام نے غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں بارہا وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔
اردن کے عوام نے بھی مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امان میں غاصب صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا۔
ادھر ترکیہ کے عوام بھی قونیہ میں صیہونی جرائم کی مذمت میں سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔ ترکیہ کے عوام نے غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں نعرے بھی لگائے اور مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی۔
غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف پوری دنیا میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا اور یورپی ملکوں میں بھی لوگ سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں غاصب صیہونی حکومت سے اپنی شدید نفرت و بیزاری کا اعلان کر رہے ہيں۔

ٹیگس