Oct ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran

غزہ میں کڑی دھوپ میں ننگے پاؤں فلسطینی بچی کی اپنی زخمی بہن کو کندھے پر اٹھائے گھر لے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم جاری ہیں اور صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو محصور کرکے رکھ دیا ہے۔
ایسے ہی صیہونی فوج کے محاصرے کے دوران ایک فلسطینی لڑکی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی اپنی چھوٹی بہن کو کندھے پر اٹھائے ہوئے جاتی نظر آئی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی سی بچی غزہ کی کڑی دوپہر میں اپنی چھوٹی بہن کو کندھے پر اٹھائے خیمہ بستی کی طرف جارہی ہے جبکہ اس کے پاؤں میں چپل بھی نہیں ہے۔
غزہ کی معصوم بچی کی چھوٹی بہن کے پاؤں میں چوٹ لگی ہوئی ہے، جسے اس نے اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے۔
اس بچی کو تکلیف میں دیکھ کر ایک شخص اپنی گاڑی میں بٹھا لیتا ہے اور اسے اس کی منزل تک پہنچاتا ہے۔

ٹیگس