شمالی مقبوضہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے میزائلوں کی بارش
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں مختلف مقامات پر صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ موصولہ رپورت کے مطابق حزب اللہ نے حیفا بندرگاہ پر وسیع ڈرون حملے کیے ہیں۔ حملوں کے بعد شہر میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر حملوں کا نیا دور شروع کیا گیا ہے جس میں کریات شمونہ، صفد اور سرحد پر واقع دیگر قصبوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی قصبے خیام، ضھیرہ، راس النقورہ اور جل العلام میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے وسیع حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے مختلف شہروں میں دفاعی نظام کو فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔