صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے متعدد حملے
Nov ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے متعدد صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام اور تحریک استقامت کی حمایت اور لبنان و لبنانی عوام کے دفاع میں آج مقبوضہ شمالی فلسطین کے علاقے مارون الراس میں صیہونی فوجی مرکز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ اسی تناظر میں حزب اللہ لبنان نے العباد صیہونی فوجی مرکز پر بھی حملہ کیا۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح معالوت ترشیحا پر بھی میزائل حملہ کیا۔ حزب اللہ لبنان نے صیہونی چھاتابردار فوجی تربیت کے صیہونی مرکز کرمئیل پر بھی میزائل حملہ کیا۔ لبنان کی تحریک استقامت کے مجاہدین نے کل رات بھی مقبوضہ صفد کے علاقے پر میزائل حملہ کیا تھا۔ صیہونی فوج نے سات اکتوبر کو جنوبی لبنان پر وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں جن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔