Nov ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • یمنی مجاہدین نے امریکی بحری جہازوں کو میزائلوں اور خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا

یمنی فورسز نے امریکی بحری جہازوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحییٰ سریع نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فورسز نے ایک کارروائی میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے جو یمن کے خلاف حملے کی تیاری کر رہا تھا۔

یہ حملہ بحیرہ عرب کے علاقے میں کیا گیا ۔ جبکہ دوسری کارروائی میں بحیرہ احمر میں دو امریکی بحری جہازوں کو بیلیسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے کامیابی سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے امریکی بحری جہازوں پر یمنی فوج کے حملوں کی تصدیق کی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انصاراللہ نے باب المندب میں کم از کم آٹھ خودکش ڈرونز، پانچ اینٹی شپ بیلسٹک میزائلوں اور تین اینٹی شپ کروز میزائلوں سے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ۔

واضح رہے کہ یمنی فورسز نے اعلان کر رکھا ہے کہ جب تک غزہ پر صہیونی جارحیت کا سلسلہ جاری رہے گا وہ صیہونی حکومت کی مدد کے لیے جانے والے بحری جہازوں پر اپنے حملے جاری رکھیں گی ۔

ٹیگس