تحریک استقامت جاری رکھنے پر تاکید، حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ تحریک استقامت کامیابی حاصل کرے گی اور اسے شکست نہیں ہوگی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا کہ تحریک استقامت ختم ہو جائے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک استقامت اپنی پوری توانائی کے ساتھ جاری ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت سوچ رہی تھی کہ سید استقامت حسن نصراللہ کو شہید کر کے حزب اللہ لبنان کی کمر ٹوڑدی گئی ہے مگر سب نے دیکھا کہ حزب اللہ لبنان نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے باوجود مکمل ڈٹ کر نہ صرف یہ کہ صیہونی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھا بلکہ تابڑ توڑ حملے کر کے صیہونی حکام کی نیندیں بھی اڑا دی ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ محمد عفیف کو شہید کرنے کے بعد بھی صیہونی حکومت تصور کر رہی تھی تحریک استقامت اب کمزور پڑجائے گي مگر میدان جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کو بدستور منھ کی کھانا پڑ رہی ہے۔ اور استقامت کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اورن جنگ میدان کے نتائج استقامت کے حق میں ہی نکلیں گے۔