Dec ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ کے عوام کی حمایت میں یمن کے عوام کا ملین مارچ

 یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر شہروں میں عوام نے جمعے کو غزہ کے عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مذمت میں ملین مارچ نکالا

سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی عوام نے غزہ کے عوام اور فلسطین کے استقامتی محاذ کی حمایت نیز غاصب صیہونی حکومت کے مذمت میں جمعے کو ملک گیر ملین مارچ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق یمنی مظاہرین نے اپنے ملین مارچ میں اسی طرح  امریکی جنگی بحری جہازوں نیز مقبوضہ فلسطین کے اندر غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک مراکز پر یمن کی مسلح افواج کے حملوں کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

 یمن کے عوام نے تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود جارح عالمی سامراج اور غاصب صیہونی حکومت سے مقابلے کے لئے اپنی مکمل آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

 یمن کے عوام نے اپنے ملین مارچ میں اعلان کیا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام نیز استقامتی فلسطینی محاذ کے دلیر مجاہدین کی مکمل حمایت اور ان کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کرتے ہیں ۔

یمنی عوام نے اسی کے ساتھ دشمن کی مکمل کامیابی تک "جہاد مقدس اور فتح موعود" کے نام سے دشمنوں کے خلاف مجاہدت جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

ٹیگس