دہشتگرد صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری جاری
Dec ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
دہشتگرد صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کردی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فسلطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مرکزی غزہ میں واقع البرج کیمپ کے ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت دس فلسطینی شہید ہوگئے۔
بیت لاہیا کے علاقے پر بھی جارح صیہونی فوج نے بمباری کی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے صیہونی فوج کی بربریت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کم از کم چونتیس شہریوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔