Dec ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • طالبان کے پناہ گزینوں کے امور کے وزیرخلیل الرحمان حقانی دھماکے میں ہلاک

طالبان کے پناہ گزینوں کے امور کے وزیر خلیل الرحمان حقانی افغان وزارت داخلہ کی مسجد میں ایک دھماکے میں مارے گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبری ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں افغان وزارت داخلہ کی مسجد میں دھماکے میں طالبان کے پناہ گزینوں کے امور کے وزیر خلیل الرحمان حقانی چند دیگر افراد کے ساتھ ہلاک ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ عصرکی نماز کے دوران ایک دھماکے میں ہلاک ہوئے۔

خلیل الرحمان حقانی طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا تھے۔

خلیل الرحمان حقانی افغانستان میں طالبان کی دوبارہ حکومت بننے کے بعد ایک دھماکے میں مارے جانے والے طالبان کے پہلے اعلی عہدیدار ہیں۔

واضح رہے کہ 2011 میں امریکی حکومت نے خلیل الرحمان حقانی کا نام بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا اور اس ملک کی وزارت خارجہ نے ان کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کیا تھا۔

ٹیگس