Dec ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • نتساریم میں واقع صیہونی فوج کے ہیڈکوارٹر پر سرایا القدس کا حملہ

فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس نے نتساریم میں اسرائییل فوجیوں کے ہیڈکوارٹر پر میزائل 107 داغے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس نے نتساریم میں صیہونی فوجیوں کے مراکز اور ہیڈکوارٹر پر میزائل 107 سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ سرایا القدس نے مزید کہا ہے کہ اس حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی منتقلی کے لئے ایک ہیلی کاپٹر اس علاقے کی جانب بھیجا گيا۔

اس حملے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

 

ٹیگس