عزالدین القسام بریگیڈ کا دندان شکن جواب، اسرائیلی ٹینک مرکاوا اور ڈرون تباہ
Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
عزالدین القسام بریگیڈ نے اسرائیلی ٹینک مرکاوا اور ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 2 کامیاب کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی ٹینک کو تباہ اور ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ اس نے غزہ کے وسط میں نصرت کیمپ کے شمال میں "المخیم الجدید" کے علاقے میں اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو تباہ کر دیا۔
اس بیان کے مطابق گزشتہ کارروائیوں کی طرح اس آپریشن میں بھی "یٰسین 105" راکٹ استعمال کیے گئے۔ جب کہ القسام نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایوو میکس «EVO MAX» نامی ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی نشانہ بنایا ۔
اسرائیلی فوج نے اس آپریشن کے نتیجے میں اپنی افواج کی ہلاکتوں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔