Dec ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • شام: امریکہ اور ترکیہ سے وابستہ کردوں اور مسلح گروہوں کے درمیان شدید لڑائی 30 افراد ہلاک

شامی ذرائع نے شمالی شام میں امریکہ سے وابستہ کردوں اور ترکی سے وابستہ مسلح گروہوں کے درمیان ، اسی طرح مغربی شام میں دہشت گردوں اور مسلح افراد کے درمیان شدید لڑائی کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شام میں منبج کے مضافات میں واقع تشرین ڈیم اور قرہ قوزاق پل کے نواحی علاقوں میں امریکہ سے وابستہ کرد فورسز اور ترکیہ سے وابستہ مسلح گروپوں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاع ملی ہے کہ جس کے نتیجے میں دونوں دھڑے کے تقریباً تیس افراد مارے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی حمایت یافتہ عناصر نے اس لڑائی میں ترکی سے وابستہ گروہ کے فوجی ساز و سامان اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ جبکہ ترکیہ کے توپ خانے نے بھی قرہ قوزاق اور تشرین ڈیم میں امریکی حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔شامی ذرائع نے مغربی شام میں "حمص" کے نواحی علاقے "بلقسہ " میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے نام سے موسوم دہشت گردوں اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔

ٹیگس