صیہونی فوجی کمپلیکس میں شہادت پسندانہ کارروائی، 5 صیہونی ہلاک و زخمی
مقبوضہ فلسطین میں ایک صیہونیت مخالف کارروائیوں میں متعدد صیہونی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ اور تل ابیب میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کی صیہونی مخالف کارروائیوں میں متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ اس بٹالین کے ایک مجاہد نے جبالیہ کیمپ کے مشرق میں ایک صیہونی فوجی کمپلیکس میں شہادت پسندانہ کارروائی کی جس میں 5 صیہونی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
اسلامی جہاد تحریک کی عسکری ونگ سرایا القدس بٹالین نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بیت حانون کے ابراج العوده علاقے کے جنوب میں صیہونی فوجی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔
دوسری جانب اسرائیلی ذرائع نے کہا ہے کہ تل ابیب کے قریب ہرتزلیا کے علاقے میں ایک صیہونیت مخالف کارروائی انجام پائی ہے۔ اس کارروائی میں ایک صیہونی ہلاک ہو گیا جبکہ صیہونی فوجیوں نے حملہ آورکی طرف فائرنگ کی۔ اس بارے میں ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔
بدھ کو بھی ایک صیہونی فوجی کو غزہ کے جنوب میں واقع الخلیل کے شمال میں گوش عتصیوں چوراہے کے قریب ایک گاڑی سے کچل دیا گیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔