Jan ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے صیہونی دہشتگرد کی شناخت ہو گئی

استقامتی محاذ کے مجاہدوں نے یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے صیہونی دہشتگرد کی شناخت ظاہر کردی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے دہشتگرد صیونی فوجیوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ہے اور مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نے ایک ویڈیو جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ وہ یحییٰ سنوار کے قتل میں شریک صہیونی فوجیوں میں سے ایک کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس ویڈیو میں اس کے اہل خانہ کی تصاویر کے ساتھ ساتھ اس کی نقل و حرکت اور وہ کہاں رہتا ہے اس کے بارے میں بھی معلومات دی گئی ہیں۔

 

ٹیگس