شام میں امریکی فوجیوں کے کارواں پر حملہ
Jan ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
شام میں امریکی قابضوں پر حملوں میں اضافہ ہونے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شامی میڈيا ذرائع نے آج بدھ کو رپورٹ دی ہے کہ شمال مشرقی شام کے شہر حسکہ میں امریکی قابضوں کے کارواں پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی کاررواں پر حملے کے بعد امریکی فوجی ہیلی کاپٹر بڑی تعداد میں علاقے کی فضاؤں میں پرواز کرتے دیکھے گئے۔ اس وقت امریکی فوجی اس حملے کی خبر کو سینسر کر رہے ہيں اور اس کی تفصیلات نہيں بتا رہے ہيں۔ کئی روز پہلے بھی باخبر شامی ذرائع نے حسکہ میں امریکی فوجی کارواں کے راستے میں پہلی بار بم دھماکے کی خبر دی تھی۔