غزہ کے شہداء کی تعداد 47200 سے تجاوز کرگئی
Jan ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنے تازہ بیان میں جنگ کے شہداء کی تعداد 47,283 بتائی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مزید 122 شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکال کر اسپتالوں میں منتقل کر دی گئی ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کے خلاف جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 47,283 اور زخمیوں کی تعداد 111,472 ہو گئی ہے جبکہ غزہ پٹی میں اب بھی ہزاروں افراد لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔