Jan ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصیٰ اور میدان جنگ میں شہید یحییٰ سنوارکی وہ تصاویر جو آج تک آپ نے نہیں دیکھیں

طوفان الاقصیٰ کے کمانڈ روم اور میدان جنگ میں شہید یحییٰ سنوار کی تصاویر، اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ ٹیلی ویژہ چینل نے پہلی بار میدان جنگ میں اور آپریشن طوفان الاقصیٰ کے کمانڈ روم میں شہید یحییٰ سنوار کی تصاویر شائع کیں۔

الجزیرہ نے صہیونی حلقوں کے ردعمل کا سامنا کرنے والے اپنے پروگرام Our Greatest Secret (ما خفی أعظم)میں پہلی بار تحریک حماس کے رہنما شہید یحییٰ سنوار اور محمد الضیف کی میدان جنگ اور آپریشن الاقصیٰ کے کمانڈ روم  کی تصاویر شائع کیں ۔

 

الجزیرہ نے حماس کے فوجی کمانڈرعزالدین حداد کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کیا جس میں پہلی بار حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضیف کی تصاویر بھی شائع کی گئیں۔

 

الجزیرہ کے "ما خفی اعظم" پروگرام میں دستاویزی فلم "الاقصی طوفان آپریشن روم" کے جواب میں، اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے کہا کہ اس دستاویزی پروگرام نے تل ابیب کے بلیک سنیچر سے متعلق انٹیلی جنس کی ناکامی  کو برملا کیا ہے۔

ٹیگس