Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مستعفی وزیر ایتمار بن گویر نے حماس کی فتح اور اسرائیل کی مکمل شکست کا اعتراف کرلیا ہے

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے مستعفی ہونے والے جنگی جنون میں مبتلا شدت پسند وزیر ایتمار بن گویر نے پیر کے روز شمالی غزہ پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کی تصاویر کو تحریک حماس کی فتح اور تل ابیب کی طرف سے مکمل ہتھیار ڈالنے سے تعبیر کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مستعفی وزیر ایتمار بن گویر نے شمالی غز کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے آغاز پر ردعمل میں کہا کہ شمالی غزہ  پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی ایک ایسی تصویر ہے جس کا ایک رخ حماس کی فتح اور دوسرا رخ توھین آمیز غیر قانونی معاہدہ (غزہ جنگ بندی معاہدہ) ہے۔اس مستعفی وزیر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ یہ مسئلہ (فلسطینی پناہ گزینوں کی شمالی غزہ پٹی میں واپسی) صیہونی حکومت کے لیے( مکمل فتح ہے، بلکہ یہ ) اس حکومت کے لیے مکمل ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔بین گویر نے مزید کہا کہ ہمارے فوجیوں نے غزہ پٹی میں یہ منظر دیکھنے کے لیے لڑائی کی اور جانیں دیں؟ ہمیں جنگ میں واپس آنا چاہیے۔ہزاروں فلسطینی پناہ گزین پیر کی صبح سے ہی ساحلی خیابان "الراشد"  کے راستے غزہ شہر اور شمالی غزہ پٹی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

ٹیگس