شمالی غزہ پٹی کے رہائشی آج سے اپنے گھروں کو لوٹیں گے، نیتن یاہو کے دفتر کا اعلان
Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی غزہ پٹی کے رہائشیوں کو آج صبح (پیر) سے واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے
سحر نیوز/ عالم اسلام: نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق "عگام برگر" اور "اربیل یہود " دو صہیونی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسے حماس سے صیہونی قیدیوں کی فہرست موصول ہوئی ہے جنہیں پہلے مرحلے میں رہا کیا جائے گا۔