Feb ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی کیمپوں پر صیہونی حکومت کے حملے

مقبوضہ فلسطین کی صیہونی حکومت نے جنین اور طول کرم میں فلسطینی کیمپوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  غاصب صیہونی فوج نے آج پیر کے دن مسلسل چودھویں روز دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے جنین کیمپ پر حملہ کیا جبکہ فلسطینی مجاہدین نے صیہونی جارحیت کا مقابلہ کیا۔ صیہونی جارحیت میں ایک نوجوان فلسطینی سمیت چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ گزشتہ ماہ جنین پر حملہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک صرف جنین میں صیہونی جارحیت میں چھبیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ جارح صیہونی فوجیوں نے طولکرم اور وہاں کے فلسطینی کیمپ کو بھی وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا۔ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں رام اللہ کے شمال مشرق پر بھی حملہ کیا اور مشرقی نابلس کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

کل بھی صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں غزہ کی مانند رہائشی عمارتوں کو متعدد بار حملے کر کے تباہ کیا جس پر ردعمل کا اظہار بھی کیا گيا۔ صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی کمیٹیوں نے تاکید کی ہے کہ یہ صیہونی جارحیت بھی غزہ کی مانند فلسطینیوں کی نسل کشی ہے۔ فلسطینی کمیٹیوں نے تاکید کی ہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی استقامت کا سلسلہ جاری ہے اور غاصب صیہونی حکومت اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

ٹیگس