Feb ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • غزه میں صحافیوں کے قتل میں صیہونیوں کا ریکارڈ

صحافیوں کی حفاظتی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سن 2024 صحافیوں کو قتل کرنے کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: امریکہ میں واقع صحافیوں کی حفاظتی تنظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے 70 فیصد صحافی صیہونی حکومت کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، سن 2024 کے دوران 18 ملکوں میں 124 میڈیا کارکنوں کا قتل ہوا ہے جو کہ گزشتہ 3 دہائیوں سے درج کیے جانے والے رکارڈ کے لحاظ سے بدترین رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ غزہ میں صیہونی فوجیوں نے 85 صحافیوں کو اس دوران قتل کیا۔ صحافیوں کی حفاظتی تنظیم نے اسرائیل کو میڈیا کارکنوں کے قتل کے لیے براہ راست ذمہ دار ٹہرایا ہے۔
اس تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت نے ان تمام جنگی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کیا ہے جن کے تحت صحافیوں کو استثنا حاصل ہوتا ہے۔

ٹیگس