Feb ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • سنیچر کو تین صیہونی قیدی آزاد کرنے کا اعلان؛ حماس

فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ صیہونی حکومت کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت انجام پائے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے بیان میں آیا ہے کہ غزہ میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کی قیادت میں ایک وفد نے ثالثوں کے ساتھ مذاکرات کیے اور صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا جائزہ لیا۔
ماس کے وفد نے قاہرہ میں مصر کے انٹیلی جنس حکام من جملہ جنرل حسن رشاد اور اسی طرح قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس بیان میں درج ہے مذکورہ ملاقات اور گفتگو کے دوران جنگ بندی معاہدے کی تمام شقوں من جملہ عوام کے لیے خیمے اور نیم تیار رہائشی عمارتوں کی تیاری اور اسی طرح طبی وسائل، ایندھن، ملبہ ہٹانے کی مشینریوں اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل پر زور دیا گیا۔ حماس نے اعلان کیا ہے کہ مصر اور قطر نے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ معاہدے کی شقوں کے مطابق عمل کیا جائے گا اور قیدیوں کا تبادلہ بھی ٹائم لائن کے مطابق انجام پائے گا۔

ٹیگس