تحریک انصار اللہ کی عرب ممالک سے فلسطین کی حمایت کی اپیل
یمن کی تحریک انصار اللہ نے اس بات یمن کی تحریک انصار اللہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی جارحیت بلا استثنی پوری ملت اسلامیہ کو نشانہ بنا رہی ہے، عرب ممالک سے فلسطین کی حمایت کی اپیل کی ہے۔پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی جارحیت بلا استثنی پوری ملت اسلامیہ کو نشانہ بنا رہی ہے، عرب ممالک سے فلسطین کی حمایت کی اپیل کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی تحریک انصار اللہ نے اپنے بیان میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاہرہ اجلاس میں سنجیدہ لائحہ عمل کے ذریعے صیہونی حکومت کی غنڈہ گردی اور استکبار کا مقابلہ کرنے میں فلسطین کی حمایت کریں۔ انصار اللہ یمن نے عرب ممالک کے رہنماؤں سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ اس اجلاس میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف سخت موقف اپنائیں اور شہریوں کو بچانے اور غزہ پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا جنگ بندی کی خلاف ورزی، غزہ پٹی کی گزرگاہوں کو بند کرنے اور انسانی امداد کے داخلے کو روکنے پر اصرار ایک خطرناک عمل ہے۔ انصار اللہ یمن نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ دہشت گرد امریکی حکومت کی حمایت یافتہ صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مزاحمت کریں۔