ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے؛ عراقچی
Mar ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۲ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور مسائل کو حل کرنے کے لئے نئی تجویز زیر غور ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ قومی وقار اور احترام کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ تعمیری مفاہمت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی غیر فعال صبر پر مبنی نہیں ہے بلکہ ہمارے پاس ممکنہ جوہری مذاکرات کے حوالے سے بھی منصوبے ہیں۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے پاس بالواسطہ مذاکرات کے لئے تین یورپی ممالک کا چینل موجود ہے اور ہم بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے نئی تجویز دی گئی ہے جس پر ہم غور کر رہے ہیں۔