یمن کی مسلح افواج کا تل ابیب پر میزائل حملہ، بن گورین ایئرپورٹ بند + ویڈیوز
Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
یمن نے تل ابیب پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے بعد صیہونیوں میں بھگدڑ مچ گئی اور بن گورین ایئر پورٹ بند کر دیا گیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف میزائل داغے جانے کے بعد تل ابیب میں سائرن بج گئے جس سے 13 اسرائیلی زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق میزائل داغے جانے کے بعد، تل ابیب میں اسرائیلی پناہ لینے پر مجبور ہوئے اور بن گوریون ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔