یمن پر امریکا کی وحشیانہ بمباری متعدد افراد زخمی + ویڈیو
Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
امریکی جنگی طیاروں نے صنعا پر ایک بار اور بمباری کردی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: العالم چینل کے مطابق بدھ کی شب یمنی دارالحکومت صنعا میں شہری اہداف پر امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں سات خواتین اور دو بچے زخمی ہو گئے۔
یمن کی وزارت صحت اور ماحولیات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی رات صنعا میں زیر تعمیر شادی ہال پر امریکی فضائی حملے میں سات خواتین اور دو بچے زخمی ہوئے۔