مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں؛ حزب اللہ لبنان
Mar ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں کے خلاف میزائل آپریشن سے اپنے کسی بھی تعلق کی تردید کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے ملک کے جنوب سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے سے اپنے کسی بھی تعلق کی تردید کی ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کا دعوی لبنان کے خلاف جاری جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی بھونڈی کوشش ہے۔
بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ حزب اللہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے صیہونی رژیم کے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف حکومتی حل کی حمایت پر زور دیتی ہے۔