غزہ خاک و خون میں غلطاں، شہداء کی تعداد 51400 سے تجاوز کرگئی
Apr ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں شہداء کی تعداد 51,439 ہوگئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 فلسطینی شہید اور 168 زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق 18 مارچ 2025 سے غزہ پر صیہونی جارحیت کی نئی لہر کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ میں 2,062 افراد شہید اور 5,375 زخمی ہو چکے ہیں۔ ان شہداء سمیت، غزہ پٹی میں 7 اکتوبر 2023 کو جب آپریشن طوفان الاقصیٰ شروع ہوا، شہداء کی تعداد 51,439 اور زخمیوں کی تعداد 117,416 تک پہنچ گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متعدد شہداء کی لاشیں گلیوں اور ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور امدادی دستے ان تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔