May ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 12 فلسطینی شہید

غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے آج جمعہ کو بھی جاری رہے

سحر نیوز/ عالم اسلام:  غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ کے شمالی ، مرکزی اور جنوبی علاقوں میں رہائشی مکانات اور پناہ گزیں کیمپوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم بارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چالیس سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ اسپتال کے ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں بیشتر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ ملبے تلے دبے فلسطینیوں کو باہر نکالنے کی کارروائي بھی جاری ہے۔ اس درمیان ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ جاری رہنے سے غزہ کے فلسطینی باشندوں کو شدید قحط اور بھوک مری کا سامنا ہے اور اسرائیلی حکومت بھوک کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

ٹیگس