May ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • یمن میں امریکہ نے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے؛ یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ یمن میں امریکہ نے بین الاقوامی قانون سے ماورا طاقت کے طور پر کام کیا اور بین الاقوامی احتساب و جوابدہی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یہ رپورٹ ایسے عالم میں سامنے آئی ہے کہ علاقے میں بحرانوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور امریکہ، ان بحرانوں کی علت اور حل تلاش کرنے کے بجائے کشیدگی بڑھانے اور فوجی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔
یورو-میڈيٹیرینین ہیومن رائٹ واچ نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ حالیہ حملوں کے سلسلے میں زمینی حقائق کے مطابق تحقیقات انجام دینے کے لئے خودمختار کمیٹی تشکیل دی جائے
۔ ہیومن رائٹ واچ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کے خلاف جنگی جرائم میں اسرائيل کے ساتھ تعاون سے اجتناب کرے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔
امریکہ صیہونی حکومت کی حمایت میں پچیس مارچ دو ہزار پچیس سے یمن پر حملے کر رہا ہے اور اس ملک کے عسکری مراکز اور رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہا ہے۔

ٹیگس