May ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں ہر طرف بھوک اور پیاس کے سائے منڈلا رہے ہیں: شعوان جبارین

فلسطینی تنظیم الحق کے سربراہ شعوان جبارین نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی مجرمانہ پالیسیوں کے نتیجے میں غزہ پٹی کی حالت جہنم جیسی ہوگئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شعوان جبارین نے کہا کہ غزہ کو گزشتہ 60 روز سے شدید ترین محاصرے اور غذائی محرومیت سے دوچار کردیا گیا ہے۔ تمام سرحدی گزرگاہیں اور امدادی سامان کی ترسیل بند ہے جس کے نتیجے میں طبی اور انسانی صورتحال بدترین اور غزہ والوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔

شعوان جبارین نے بتایا کہ غزہ میں قحط کا عالم ہے اور ہزاروں عام شہری کئی کئی دن سے بھوکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ہزاروں لوگ بالخصوص بچے، بیمار، بوڑھے افراد اور حاملہ خواتین موت کے گھاٹ اتر جائیں گے۔ الحق فلسطینی تنظیم کے سربراہ نے عالمی برادری سے اپنے قانونی اور اخلاقی فرائض پورا ، انسان دوستانہ امداد کا راستہ ہموار کرنے اور گزشتہ 18 مہینے سے جاری نسل کشی کو روکنے کی اپیل کی ہے۔ شعوان جبارین نے صیہونیوں کے ہاتھوں گھناؤنے جرائم پر خاموشی کو انسانیت کے لیے باعث شرم قرار دیا۔

ٹیگس