ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی حمایت کا اعلان؛ سعودی عرب
سعودی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے لیے اپنے ملک کی مکمل حمایت پر تاکید کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بدھ کے روز کہا کہ سعودی عرب ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے غزہ کے خلاف اسرائیلی فوج کے مسلسل شدید حملوں اور اس علاقے کے مکمل محاصرے کے سبب غزہ کی سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جلد از جلد غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔
جنگ بندی کے بغیر غزہ تک امداد پہنچانا مشکل ہو جائے گا۔اپنے بیان کے ایک اور حصے میں بن فرحان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ریاض کے بارے اپنے موقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ، امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔