صیہونی فوج کا یمن کے ہوائی اڈے پر حملہ
May ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
نیوز ذرائع نے یمن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے صنعا پر صیہونی فضائی حملے کی اطلاع دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین کے رپورٹر نے بھی خبر دی ہے کہ صیہونی فوج نے یمن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متعدد حملے کیے ہیں۔ صیہونی وزیر جنگ کاٹز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ صیہونی فضائیہ نے صنعا کے ہوائی اڈے پر یمنی تحریک انصار اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ہوائی اڈے پر موجود آخری طیارے پر بھی حملہ کیا۔
ٹیگس